پاکستان کا سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم
اسلام آباد(سعد عمر) پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر مستقل ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ فیصلے سے پاکستان کے اس موقف کی توثیق کی گئی ہے کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور درست اور فعال ہے اور بھارت کواس حوالے سے کسی یکطرفہ کارروائی کاکوئی حق نہیں ہے۔
دفتر خارجہ نے آج ایک بیان میں فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبے پر پاک بھارت تنازعہ کی سماعت کرنے والی ثالثی عدالت نے گزشتہ جمعہ کو اعلان کردہ ایک ضمنی فیصلے میں قرار دیا کہ یہ عدالتی اختیار اپنی جگہ موجود ہے اور اس حوالے سے کارروائی کو بروقت‘ موثر اور منصفانہ انداز میں آگے بڑھانا اس کی ذمہ داری ہے۔
ثالثی عدالت نے اس ضمنی فیصلے کا اعلان بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ اور غیر قانونی معطلی کے تناظر میںکیا۔
دفتر خارجہ نے بھارت پر زور دیا کہ وہ فوری طورپر سندھ طاس معاہدے کو معمول کے مطابق بحال کرے اور اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے
