درانداز ی کی کوشش ناکام،30 خوارج واصل جہنم
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیر ستان کے علاقے حسن خیل میں کامیاب کارروائی۔بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
سکیورٹی فورسز نے 30دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا۔مار ے گئے دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔
صدر آصف علی زرداری اوروزیراعظم محمد شہباز شریف کی دہشت گردوں کےخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، ملک سے فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے خاتمے کے قومی عزم کا اظہار۔
