یمن بحران،،، علاقائی امن استحکام کے لئے فوری طور پر مذاکرات اور سفارتکاری کا عمل شروع کیاجائے ،پاکستان 

0

نیویارک اقوام متحدہ ( ذیشان شمسی ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے یمن سے متعلق اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے پالیسی بیان دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو یمن میں جنگ دوبارہ بھڑک سکتی ہے، جو نہ صرف جاری کمزور امن کوششوں کو متاثر کرے گی بلکہ یمنی عوام کی تکالیف میں بھی شدید اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ "ایک جامع حکمت عملی، جو وسیع تر سیاسی مکالمے اور فوری انسانی امداد پر مبنی ہو، یمن میں دیرپا امن و استحکام کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔ معزز سفیر کا کہناتھا کہ سلامتی کونسل کو ایک متحد، واضح اور دوٹوک پیغام دینا ہوگا: یمن کے عوام کو امن، وقار، اور ایک ایسا مستقبل چاہیے جو خوف، بھوک اور مایوسی سے پاک ہو  انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان یمن کی خودمختاری، اتحاد، سالمیت اور استحکام کے لیے پرعزم ہے اور ایک منصفانہ، جامع اور پائیدار حل کے لیے ہر ممکن کوششوں کی حمایت کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے