وزیراعظم کی برقی گاڑیوں تک رسائی کیلئے جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت

0

وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کیلئے برقی گاڑیوں تک رسائی کیلئے سرکاری سطح پر ایک جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت کی ہے ۔
وہ آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ملک بھر میں برقی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینے پرغور کیاگیا ۔
وزیراعظم نے کہاکہ برقی گاڑیوں کی حوصلہ افزائی سے ایندھن پر خرچ ہونے والے اربوں ڈالر کے بیرونی زرمبادلہ کی بچت ہوگی ، ماحولیاتی تحفظ میں مدد ملے گی اور مقامی صنعت کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے اعلان کیاکہ وفاقی حکومت وفاقی بورڈ سمیت ملک کے تمام تعلیمی بورڈز میں اعلی تعلیمی کارکردگی دکھانے والے طلباء کو الیکٹرک موٹر سائیکل دے گی۔
شہبازشریف نے کہاکہ حکومت بے روزگاری کے خاتمے کیلئے بے روزگار افراد کو ترجیحی بنیادوں پر الیکٹرک رکشے اور لوڈر فراہم کرے گی۔
انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ ملک میں برقی گاڑیوں کی تیاری اور دیکھ بھال کیلئے ایک جامع نظام قائم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے