اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
نیویارک( ذیشان شمسی)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران اعلیٰ سطح اجلاسوں میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈارنیویارک اور واشنگٹن میں اہم دوطرفہ و کثیرالملکی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں ہونے والی دو ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔نیویارک پہنچنے پر اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب اور امریکہ میں پاکستانی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔
