وزیر خارجہ واشنگٹن پہنچ گئے،امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے
نائب وزیرِاعظم محمد اسحاق ڈار دور ہ امریکا پر واشنگٹن پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے۔
پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے اہم پہلوؤں سمیت تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اسحاق ڈارمعروف امریکی تھنک ٹینک “دی اٹلانٹک کونسل” سے بھی خطاب کریں گے
