ٹی ٹونٹی فارمیٹ پر ایشیا کپ کی تاریخ کا اعلان
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیاکپ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔
ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔ایونٹ کا میزبان تو بھارت ہے لیکن مقابلے متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔ایونٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔گروپ اے میں پاکستان، بھارت ، یو اے ای اور عمان شامل ہیں۔گروپ بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ کو رکھا گیا ہے۔گروپ مرحلے کا افتتاحی میچ افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ہوگا۔۔۔پاکستان اپنا پہلا میچ 12ستمبر کوعمان کے خلاف کھیلے گا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑامقابلہ 14ستمبر کو ہو گا۔
