سیاحت کے فروغ کیلئے حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

0

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد آزاد کشمیر اور گلگت  بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری طورپر حکمت عملی تیارکرنے کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے یہ بات  جمعہ کے روز اسلام آباد میں پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے سیاحت کو فروغ دینے کیلئے قابل عمل اور تیزی سے مکمل ہونے والے منصوبے تیار کرنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں سیاحتی مقامات پر منصوبہ بندی اور نئی تعمیرات سے قبل موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو بھی مدنظر رکھاجائے۔

اجلاس کو بتایاگیا کہ مذہبی اور طبی سیاحت کے فروغ کیلئے بھی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے