ون ڈے سیریز،پاکستان کا فاتحانہ آغاز
تروبا کھیلے گئے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 280 رنز بنائے۔
پاکستان نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر48.5 اوورزمیں حاصل کر لیا۔
ڈیبیوٹنٹ حسن نواز نے 63کی ناقابل شکست اننگزکھیلی۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
