سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ،، پاکستان کا فلسطین میں فوری، غیر مشروط جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور فلسطینی قیدیوں کے تبادلہ کا مطالبہ ،،

نیویارک اقوام متحدہ ( ذیشان شمسی ) اسرائیلی کی جانب سے مسلسل جارحیت اور غزہ پر قبضے کی بیانات کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیاگیا جس میں پاکستان نے ایک بار پھر بھرپور الفاظ میں اسرائیل جارحیت اور انسانیت سوز مظالم کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فلسطین میں فوری طور پر غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی عمل میں لائی جائے پالیسی بیان دیتے ہوئے مستقل مندوب جناب سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ لہولہان ہے اور عالمی دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اسرائیل بغیر کسی روک ٹوک کے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیرِاعظم نے اسرائیلی کابینہ کے غزہ شہر پر قبضہ کرنے کے فیصلے کی سخت مذمت کی ہے، اور اسے "فلسطینی عوام کے خلاف پہلے سے جاری تباہ کن جنگ میں ایک خطرناک اضافہ” قرار دیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلسطین عوام کی بے دخلی اور جارحیت کا مکمل خاتمہ بلا رکاوٹ، بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فراہمی روشلم کے مقدس مقامات کی قانونی اور تاریخی حیثیت کا تحفظ کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں