قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے پاکستان کو محاذ پر مضبوط بنائیں گے ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور ( پاکستانی نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ملکی دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو سلام شہدا کے اہلخانہ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔
لاہور میں معرکہ حق مانومنٹ پارک کا افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ معرکہ حق کی وجہ سےرواں سال جشن آزادی کا الگ ہی جذبہ ہے، آج کا دن افواج پاکستان کےنام کرتے ہیں، افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سرفخر سے بلند کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بھارت کےخلاف تاریخی کامیابی پردنیا کے نقشے پرایک نیا پاکستان ابھر کر سامنے آیا ہے، اب غربت اورفتنہ فساد کے خلاف جنگ ہوگی اور ہم یہ جنگ ضرورجیتیں گے، پاکستان کومعاشی طورپربھی مضبوط بنائیں گے۔