خیبر پختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچا دی،307 افراد جاں بحق
پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلابی صورت حال سے 48 گھنٹے میں ہونے والی اموات کی تعداد 307 تک جاپہنچی ہے۔
جاں بحق افراد میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 17 مرد، 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔
بونیر میں 184، شانگلہ میں 36، مانسہرہ میں 23، سوات میں 22، باجوڑ میں 21 ، بٹ گرام میں 15 اور دیر میں 5 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
