پاکستان کی آزادی خودمختاری پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ،، قونصلیٹ جنرل عامر اتوزئی

نیویارک ( ذیشان شمسی ) دنیا بھر کی طرح پاکستان مشن اور پاکستان قونصلیٹ نیویارک میں یوم آزادی کےحوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا تقریب میں امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قونصلیٹ جنرل عامر اتوزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان شہدا کی قربانیوں کی ثمر ہے کسی بھی صورت ملکی سلامتی اور خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے اانہوں نے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو بھی سراہا جو کثیر زیرمبادلہ پاکستان بھیج کر پاکستان معیشت کو مضبوط کررہے ہیں ،،،