سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز، ایشیا کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

0

پاکستان کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات میں اس ماہ کی انتیس تاریخ سے شروع ہونے والی آئندہ ٹی ٹونٹی سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے سترہ رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔
سلمان علی آغا کو کپتان نامزد کیاگیا ہے۔
سہ ملکی سیریز میں پاکستان، افغانستان اورمتحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں جو رواں ماہ کی انتیس تاریخ سے سات ستمبر تک شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
آٹھ ٹیموں کا ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ ابوظہبی اور دبئی میں نو ستمبر سے اٹھائیس ستمبر تک کھیلاجائے گا ٹورنامنٹ میں پاکستان کو بھارت، اومان اورمتحدہ عرب امارات کے ساتھ گروپ اے میں رکھاگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے