بھارت پر50 فیصد ٹیرف کے نفاذ پر عملدرآمد
امریکہ نے بھارت کی کئی درآمدی مصنوعات پرٹیرف پچاس فیصد تک بڑھا کر دگنا کردیا ہے۔
امریکہ رواں ماہ کے شروع میں بھارتی مصنوعات پر پہلے ہی پچیس فیصد ٹیکس عائد کرچکا ہے۔
روس سے تیل کی خریداری کی وجہ سے سزا کے طورپر بھارت پر پچیس فیصد ٹیرف عائد کیاگیا اس سے پہلے صدرٹرمپ بھارت کی متعدد مصنوعات پرپچیس فیصد ٹیرف لگا چکے تھے۔
بھاری ٹیکس عائد کرنے سے بھارت کی سب سے بڑی برآمدی منڈی سے تجارت کو خطرات لاحق ہونے کے ساتھ اس کی معیشت پر بھی برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
