ترک صدر کا پاکستان میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آج ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور پاکستان کے مختلف حصوں میں حالیہ سیلاب پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔
ترک صدر نے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے ہونے والے قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر پاکستان کے عوام کے ساتھ اپنے ملک کی یکجہتی کا اظہار کیا اور پاکستان کو ہرطرح کی مددفراہم کرنے کی پیشکش کی۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ امداداور بچائوکی کارروائیوں کے حوالے سے ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے۔
وزیراعظم کا مشکل وقت میں ہمدردی کے جذبات کے ساتھ ساتھ مدد کی فراخدلانہ پیشکش پر ترک صدر سے اظہار تشکر۔
