گلگت بلتستان،آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار،5 افراد شہید
آج گلگت بلتستان میںتھکداس چھائونی سے تقریباً بارہ کلومیٹر دورہودرگائوں کے قریب آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے کے تمام پانچوں افراد شہید ہوگئے ہیں۔
ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ تکنیکی خرابی پیدا ہونے پر گرکرتباہ ہوا۔
شہداء میں پائلٹ ان کمانڈ میجر عاطف‘ معاون پائلٹ میجر فیصل‘ فلائیٹ انجینئر مقبول اور عملے کے ارکان جہانگیر اور عامر شامل ہیں۔
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے گلگت بلتستان کے علاقے تھک داس چھائونی کے قریب فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں افسروں اور فوجیوںکی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے الگ الگ پیغامات میں شہید عملے کے بلند درجات کی دعا کی۔
انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کی اور ان کے لئے صبراور حوصلے کی دعا کی۔
