پاکستان،چین کا تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

0

پاکستان اور چین نے اپنی آہنی دوستی، اور سدابہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار آج بیجنگ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چینی وزیراعظم لی چیانگ کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے پاک-چین تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے غیر متزلزل حمایت پر چینی قیادت اور قوم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
شہبازشریف نے صدر شی جن پنگ کی دوراندیش قیادت میں چین کی متاثر کن تبدیلی کو خراج تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے