بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ،پاکستان۔بنگلہ دیش مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر متفق
پاکستان اور بنگلہ دیش نے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے آج اسلام آباد میں وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف اور بنگلہ دیش کے مشیر مذہبی امور خالد حسین کی قیادت میں ایک وفد کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
اس موقع پر سردار محمد یوسف نے بنگلہ دیش کے ساتھ علماء اور مدارس کے طلباء کے وفود کے دوروں کا تبادلہ کرنے کی تجویز دی۔
انہوں نے کہا کہ صدیوں کی مشترکہ اقدار اور اسلامی ورثے پر مشتمل دونوں ملکوں کے تعلقات خطے کے مفاد میں ہیں۔
خالد حسین نے کہا کہ دونوں ملکوں کی مذہبی امور کی وزارتوں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جائیںگے۔
