صدر نے یو اے ای کی بحری فوج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

0

صدر آصف علی زرداری نے آج ایوان صدر اسلام آباد میں تقسیم اعزازات کی خصوصی تقریب میں متحدہ عرب امارات کی بحری فوج کے کمانڈر سٹاف میجر جنرل حمیدعبد اللہ کو نشان امتیاز ملٹری کے اعزاز سے نوازا۔
یہ اعزاز انہیں پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے ان کی قابل قدر خدمات پر دیا گیا ہے۔
بعد ازاں اماراتی کمانڈر سے ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے کمانڈر نے صدر کو بتایا کہ وہ پاکستان سے خصوصی محبت رکھتے ہیں انہوں نے نیول اکیڈمی کراچی سے گریجویشن کے دوران چار سال پاکستان میں گزارے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے