اقوام متحدہ،پاکستان کا اسرائیل کے محاسبے کا مطالبہ

0

نیویارک( ذیشان شمسی) پاکستان نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ قطر کے خلاف بلاجواز جارحیت پر اسرائیل کا مطالبہ کیا جائے۔
مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے متعلق سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان برادر اسلامی ملک پر اسرائیل کی غیر قانونی اور بلااشتعال جارحیت کی پرزور مذمت کرتا ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان قطر کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار اور اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق علاقائی سلامتی وخودمختاری کے تحفظ کیلئے قطر کے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے