نوجوانوںکو اقتصادی ترقی کا ذریعہ بنانے کیلئے ہنر مند بنا رہے ہیں،وزیراعظم

0

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نوجوان نسل کو جدید مہارتیں اورہنرسکھا کر اورپیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے انھیں اقتصادی ترقی کا ذریعہ بنانے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ۔
انہوں نے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہاکہ تباہ کن سیلابوں نے ہماری معیشت کو نقصان پہنچایا ہے اور حکومت مشترکہ کوششوں سے اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ وہ پاکستان کو اقتصادی محاذ اور امن کے حوالے سے شاندار کامیابیوں کے ساتھ ایک باوقار ملک کے طورپر دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔
اس سے پہلے وزیراعظم نے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا دورہ کیا اور انگریزی چینل کا افتتاح کیا ۔
وزیراطلاعات ونشریات عطا اﷲ تارڑ ،سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان اور دیگر اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعظم نے نوجوان پرفیشنلز سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اس ڈیجیٹل چینل کے آغاز کا مقصد مستند خبروں کی مسلسل فراہمی کے ذریعے پاکستان کے بارے میں غلط بیانی اور منفی پراپیگنڈے کا موثر جواب دینا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے