پاکستان۔چین سی پیک کا نیاطویل المدتی منصوبہ شائع کریں گے

0

چین پاکستان اقتصادی راہداری کی 14ویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کا اجلاس بیجنگ میں ختم ہوگیا ہے ۔
اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ یہ اجلاس ہمارے مشترکہ عزم اور مستقبل کے لائحہ عمل کی ازسرنو توثیق ہے جس سے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
انہوںنے اس موقع پر یہ اعلان بھی کیا کہ اگلے 90 دنوں میں سی پیک کا نیا طویل المدتی منصوبہ شائع کیا جائے گا جو پاکستان کے پانچ ایز اور سی پیک کے دوسرے مرحلے کی پانچ راہداریوں کے امتزاج پر مبنی ہوگا۔
احسن اقبال نے اپنے خطاب میں چین کو یقین دلایا کہ پاکستان سی پیک کے تمام منصوبوں اور پاکستان میں کام کرنے والے ہر چینی شہری کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے