ازبکستان کا پارلیمانی وفد دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا
ازبکستان کے قانون ساز اسمبلی کے ایوان بالا کے سپیکر نور الدین اسماعیلوف کی قیادت میں ایک پارلیمانی وفد پانچ روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا ہے۔
وفد سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دعوت پر یہ دورہ کر رہا ہے۔
دورے کے دوران وفد سپیکر قومی اسمبلی اور سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کرے گا۔
وفد پاکستان اور ازبکستان کے پارلیمانی دوستی گروپ کے اراکین سے بھی ملاقات کرے گا اور پاکستان میں تاریخی اور ثقافتی مقامات کا دورہ کرے گا۔
وفد پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں قانون سازی اور علاقائی روابط میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کرے گا۔
