حکومت ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،اسحاق ڈار

0

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ حکومت کی توجہ غربت کے خاتمے پر مرکوز ہے اور ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
لندن میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا اقتصادی محاذ پر پاکستان کی انتھک کوششوں کی معترف ہے۔
اسحاق ڈارنے کہا کہ شرح سود بائیس فیصد سے کم ہو کر گیارہ فیصد پر آگئی ہے جبکہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر پانچ فیصد پر آگئی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے دیگر مصروفیات کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران تنازعہ کشمیر اور غزہ میں جاری ظلم و ستم سمیت تمام مسائل کو موثر انداز میں اجاگر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے