سفارتی، اقتصادی اور عسکری محاذ پر برتری حاصل ہے،وزیر اعظم

0

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ سنجیدہ اور مربوط ٹیم ورک کے نتیجے میں پاکستان سفارتی، اقتصادی اور عسکری محاذوں پر برتری حاصل کر رہا ہے۔
اتوار کے روز لندن میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجتماعی کوششوں کی بدولت ملکی معیشت استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
انہوں نے ٹیم ورک پر اعتماد کا اعادہ کرتے ہوئے اسے کسی بھی ملک کی ترقی کی بنیاد قرار دیا۔
پاکستان کی فوجی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ قوم نے جنگ جیت کر اپنے دشمنوں کو عبرتناک شکست دی ۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران پاکستانی عوام کے جذبات اور خدشات کو موثر انداز میں پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کو بھی اجاگر کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ کے عوام کے خلاف مظالم کے خاتمے کے لیے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں کوششوں کا بھی حصہ ہے۔
شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کے ساتھ اپنی بامقصد اور تعمیری ملاقات کا بھی ذکر کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ اس سے پاک امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
تارکین وطن کے اہم کردار کا اعتراف کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ملک کی ترقی اور خوشحالی میں ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے