وزیراعظم ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے

0

وزیراعظم محمد شہباز شریف ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے۔
کوالالمپور کے بنگا رایا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملائیشیا کے وزیراطلاعات فہمی فادضل ، ملائشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم کو شاہی پروٹوکول میں ان کی رہائش پر لایا گیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی رہائشگاہ آمد پر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور انہیں ملائیشیاء آمد پر خوش آمدید کہا۔
اس موقع گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملائیشیاء آ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے۔پر تپاک استقبال پر ملائیشیا کے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ دورے سے پاکستان – ملائیشیا دو طرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے