پاکستان سمیت8مسلم ملکوں کاغزہ میں فوری جنگ بندی پر زور

0

عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجاویز سے متعلق حماس کے اقدامات کا خیر مقدم کیا ہے۔
پاکستان، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیے، سعودی عرب، قطر اور مصر نے ایک مشترکہ بیان میں غزہ کے بارے میں تازہ ترین پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ جامع اور پائیدار جنگ بندی کے حصول اور غزہ کے لوگوں کو درپیش سنگین انسانی صورتحال سے نمٹنے کا حقیقی موقع ہے۔
وزرائے خارجہ نے صدر ٹرمپ کے اسرائیل سے فوری طور پر بمباری بند کرنے اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمد شروع کرنے کے مطالبے کا بھی خیر مقدم کیا اور خطے میں قیام امن کے لیے ان کے عزم کو سراہا۔
انہوں نے حماس کی طرف سے غزہ کا انتظام آزاد ٹیکنوکریٹس کی عبوری فلسطینی انتظامی کمیٹی کے حوالے کرنے پر آمادگی ظاہرکرنے کے اعلان کا بھی خیر مقدم کیا۔
انہوں نے اس طریقہ کار پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے مذاکرات کے فوری آغاز کی ضرورت پر زور دیا تاکہ غزہ سے متعلق تجویز پر مکمل عملدرآمد کیا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے