ملائیشیا کا پاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے پختہ عزم کا اظہار

0

ملائیشیا کے وزیراعظم داتوسری انور ابراہیم نے پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو فروغ دینے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے پیر کے روز کوالالمپور میں پاکستان ملائیشیا کاروبار اور سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مقصد کے حصول کیلئے سہولت دیں گے اور کاروباری اداروں سے تعاون کرینگے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے کلمات میں ان شعبوں کو اجاگر کیا جن میں ملائیشیا کی کمپنیاں زراعت، قدرتی وسائل کی تلاش اور سیاحت میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں۔
وزیراعظم نے مشترکہ منصوبے شروع کرنے، کاروبار کی سطح پر شراکت داری اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کیلئے پاکستانی اور ملائیشین کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کی۔
شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اشاریے انتہائی حوصلہ افزاء ہیں، مہنگائی دس فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے اور پالیسی شرح اب گیارہ فیصد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے