وزیر اطلاعات،امریکی ناظم الامور کا ڈیجیٹل میڈیا شراکت دار پر تبادلہ خیال

0

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے امریکی ناظم الامور نٹیلی بیکر نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، ڈیجیٹل میڈیا شراکت داری سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی ناظم الامور نے پاکستان میں معاشی استحکام اور دہشت گردی کے خلاف صف اول کے کردار کی ستائش کی۔
وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں پوری دنیا کے امن کیلئے ہیں۔حکومت نے فیک نیوز کے خاتمے اور ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کیلئے جامع پالیسی متعارف کرائی ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان قدرتی حسن، ثقافتی تنوع اور تاریخی ورثے سے مالا مال ملک ہے۔سیاحت کے فروغ سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی قانون سازی کی جا رہی ہے۔
امریکی ناظم الامور نے پاکستان کی جانب سے صحافیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کو سراہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے