وزیراعظم امن سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے شرم الشیخ پہنچ گئے

0

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر شرم الشیخ پہنچ گئے۔
شرم الشیخ ایئرپورٹ پہنچنے پر مصر کے یوتھ و سپورٹس کے وزیر ڈاکٹر اشرف صبحیی، مصر میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت اور اعلیٰ سفارتی عملے نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔
وزیرِاعظم شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
نائب وزیرِاعظم محمد اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے