آئی ایم ایف کیساتھ سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا

0

آ ئی ایم ایف کے ساتھ سات ارب ڈالر کےتوسیعی قرض سہولت پروگرام کے تحت اگلی قسط کے اجراء کیلئے سٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا۔
آ ئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کےبعدپاکستان کو 1.2 ارب ڈالر ملیں گے۔
اس کے علاوہ1.4ارب ڈالر کے آ ر ایس ایف پروگرام کےتحت 20 کروڑ ڈالر بھی ملیں گے ۔
آ ئی ایم ایف کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت بہتر اور مارکیٹ کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔
مالی سال 2025 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال بعد پہلی بار سرپلس میں رہا۔افراطِ زر قابو میں ہے اورزرِمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے