پاکستان کی خارجہ پالیسی اقوامِ متحدہ کے منشور کے اصولوں پر مبنی ہے،ڈار
اسلام آباد (سعد عمر)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اقوامِ متحدہ کے منشور کے اصولوں پر مبنی ہے۔ اقوام متحدہ کے دن پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا عزم اور تعاون 1960 سے اقوامِ متحدہ میں فعال کردار سے نظر آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں اقوامِ متحدہ کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔کشمیری عوام کا حقِ خودارادیت اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے باوجود سلب کیا جا رہا ہے
وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ اجتماعی انسانی اقدار کا قبرستان بن چکا ہے۔پاکستان بطور غیر مستقل رکن سلامتی کونسل امن، انصاف و خوشحالی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔
