منشیات تباہی پھیلانے والا ہتھیار قرار، ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے

0

واشنگٹن ( پاکستانی نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منشیات کو تباہی پھیلانے والا ہتھیار قرار دینے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے۔ 

پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بندی کیلئے کوشاں ہیں، یوکرین اور یورپی لیڈرز سے جنگ بندی پر اچھی بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کیلئے چیزیں اچھی جا رہی ہیں، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات ہوئی ہے، یورپی لیڈروں کی جانب سے مکمل حمایت حاصل ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ غیرقانونی تارکین وطن کا میکسیکو بارڈر سے داخلہ بند کر دیا ہے، اقتدار سنبھالا تو میکسیکو بارڈر جرائم پیشہ افراد کے پاس تھا، سمندری راستے سے اب منشیات کی سمگلنگ 94 فیصد کم ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے