پاکستان کی صومالیہ کے “صومالی لینڈ” خطے کو اسرائیل کی جانب سے تسلیم کیے جانے کی شدید مذمت
نیویارک اقوام متحدہ( ذیشان شمسی ) سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستان نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے جمہوریۂ صومالیہ کے “صومالی لینڈ” خطے کو اسرائیل کی جانب سے یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر تسلیم کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے سفیر عثمان جدون نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام صومالیہ کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں پر براہِ راست حملہ ہے اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ “صومالی لینڈ” خطہ صومالیہ کا ایک ناقابلِ تقسیم، لازم و ملزوم اور اٹوٹ حصہ ہے۔ کسی بھی بیرونی فریق کو اس بنیادی حقیقت کو بدلنے کا نہ قانونی اختیار حاصل ہے اور نہ ہی اخلاقی جواز ہے انکا کہنا تھاکہ (او آئی سی) کے رکن ممالک کے گروپ نے جن میں پاکستان بھی شامل ہے، نے اسرائیل کے اس غیر قانونی اقدام کو دوٹوک انداز میں مسترد کیا ہے