کشمیر کی آزادی قریب ہے دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دینگے ، وزیراعظم شہبازشریف
راولپنڈی ( پاکستانی نیوز / مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ُکہا ہے کہ بھارت جس محاذ پر اور جس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب ملے گا، اس کی پراکسیز کا بھی وہی حشر کریں گے جو اس کے جہازوں کا کیا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے مہاجرین کا وظیفہ 3500 سے بڑھا کر 6 ہزار کرنے ، مظفر آباد میں دانش یونیورسٹی کیمپس و آسان خدمت مرکز قائم کرنے ، مزید 1700 طلبہ کو رواں ماہ لیپ ٹاپ، ایجوکیشن انڈو ومنٹ فنڈ کے تحت تعلیمی وظائف دینے ، سکولوں کی چھتوں کے لئے ایک ارب، و ہریام پل کی تعمیر کے لئے 10ارب روپے فراہم کرنے سمیت آزاد کشمیر کی ترقی کے لئے متعدد اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھر کی طرح آزاد کشمیر کی ترقی بھی انہیں بے حد عزیز ہے ، کشمیر میں کوئی بھی حکومت ہو وفاق کا تعاون جاری رہے گا، معرکۂ حق میں بھارت کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا، مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں اجاگر ہوگیا، بھارت جس محاذ پر اور جس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب ملے گا، اس کی پراکسیز کا بھی وہی حشر کریں گے جو اس کے جہازوں کا کیا۔