نیویارک میں شدید برفباری طوفان کے پیشِ نظر ایمرجنسی نافذ کردی گئی سٹی میں مکمل ٹریول بین نافذ، سکول بند

0

نیویارک ( ذیشان شمسی ) نیویارک میں شدید برفانی طوفان کے باعث گورنر نیویارک کیتھی ہوکل نے سٹیٹ ایمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ مئیر نیویارک ظہران ممدانی نے شدید برفانی طوفان کے پیش نظر نیو یارک سٹی میں سکول بند رکھنے کا حکم دے دیا۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق نیو یارک سٹی میں مکمل ٹریول بین نافذ کر دیا گیا، رات 9 سے دوپہر 12 بجے تک غیر ضروری سفر پر پابندی کی گئی ہے، سٹی میں 18 سے 24 انچ اور بعض علاقوں میں 28 انچ تک برفباری کا امکان ہے۔

دوسری جانب امریکا بھر میں برفانی طوفان کے باعث 11 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ، اور متعدد تاخیر کا شکار ہیں، جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر 42 فیصد روانہ ہونے والی اور 63 فیصد آنے والی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

فیڈرل ایوی ایشن نے نیویارک ایئر پورٹس پر گراؤنڈ سٹاپ کی وارننگ جاری کر دی، جبکہ نیشنل ویدر سروس نے اتوار کی رات سے پیر کی صبح تک برفباری اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے