اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، ایران پر حملے کی مذمت

0

نیویارک اقوام متحدہ ( ذیشان شمسی ) مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر اقوام متحدہ کے ہنگامی اجلاس میں رکن ممالک نے ایران پر امریکی و اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔ 

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں، اقوام متحدہ کا چارٹر تمام رکن ممالک کی سکیورٹی کی ضمانت دیتا ہے، عالمی قانون کی ہمیشہ پاسداری کی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے 20 شہروں پر حملہ ہوا ہے، ایران پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت قابل مذمت ہے، آیت اللہ خامنہ ای کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا، ایرانی حملے سے اسرائیل میں 89 افراد زخمی ہوئے، متحدہ عرب امارات میں ایرانی حملے سے ایک شہری جاں بحق ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے