پاکستان کی ایران پر حملے کی مذمت ،،تمام رکن ممالک عالمی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں ، سفیر عاصم افتخار
نیویارک اقوام متحدہ ( ذیشان شمسی ) اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تشویش ہے، عالمی قوانین کی ہر صورت پاسداری کرنی چاہیے، ایران پر حملہ اس وقت کیا گیا جب سفارتی کوششیں جاری تھیں، فریقین سے صبر و تحمل کی اپیل کرتے ہیں۔
پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ اس عمل سے پورے خطے میں امن و سلامتی متاثر ہوتی ہے، ایران میں طلبہ سمیت شہریوں کی اموات پر افسوس ہے، سعودی عرب، یو اے ای، بحرین، قطر پر حملے بھی قابلِ مذمت ہیں۔