مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت اچھی ہے، ایرانی سفارت کار کا 7 گھنٹے طویل ملاقات کا دعویٰ

0
مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت اچھی ہے، ایرانی سفارت کار کا 7 گھنٹے طویل ملاقات کا دعویٰ

مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت اچھی ہے، ایرانی سفارت کار کا 7 گھنٹے طویل ملاقات کا دعویٰ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

ایرانی رہبرِ اعلیٰ کے نمائندے اور سینئر سفارت کار عبدالمجید حکیم الہٰی نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے گزشتہ ہفتے ایرانی صدر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات کی، جبکہ ان کی صحت بھی اچھی ہے اور وہ اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عبدالمجید حکیم الہٰی نے مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بھی گزشتہ روز مجتبیٰ خامنہ ای سے کئی گھنٹوں تک ملاقات کی تصدیق کی تھی، جبکہ ان کے بعض دوست بھی ایرانی سپریم لیڈر سے مل چکے ہیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای کی اپنے والد کی آخری رسومات میں عدم شرکت سے متعلق دعوؤں پر ایرانی سفارت کار نے کہا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر وہ میڈیا کے سامنے نہیں آئے تھے، تاہم انہوں نے آخری رسومات میں شرکت کی تھی۔ ان کے بقول، وہ اس وقت ایران میں موجود تھے اور مجتبیٰ خامنہ ای کے دو بھائیوں سے بھی ان کی ملاقات ہوئی تھی۔

دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب کے نمائندے عبداللہ حاجی صدیقی نے بھی مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت اچھی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ قائدانہ ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور ملکی معاملات پر ان کی گرفت مضبوط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر دشمن نے جارحیت کی کوشش کی تو اسے غیر معمولی تباہ کن جواب دیا جائے گا۔ ان کے مطابق اسرائیل کے ساتھ محاذ آرائی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اعلان کردہ مقاصد حاصل نہیں ہو جاتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے