ماسکو میں کنسرٹ کے دوران فائرنگ اور دھماکے، 60 افراد ہلاک، 150 سے زائد زخمی

0

روس کے دارالحکومت ماسکو میں کنسرٹ کے دوران فائرنگ اور دھماکوں کے نتیجے میں 60 کے قریب افراد ہلاک جبکہ 150 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسکو میں واقع کروکس سٹی ہال میں راک کنسرٹ جاری تھا اس دوران مسلح افراد نے ہجوم پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی، حملے کے نتیجے میں 60 افراد کے ہلاک جبکہ 150 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے دھماکا خیز مواد بھی استعمال کیا جس کی وجہ سے کروکس سٹی ہال میں زبردست آگ لگ گئی، 3 سے 5 افراد نے ہجوم پر ہتھیاروں سے فائرنگ کی، سکیورٹی اہلکار حملے کے دوران 100 افراد کو ہال سے نکالنے میں کامیاب رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے