پاکستان ،یو اےای کیساتھ تجارت اور کاروباری تعلقات کے فروغ کا خواہاں

0

اطلاعات ونشریات کے وزیرعطا اللہ تارڑنے کہاہے کہ پاکستان وزیراعظم شہبازشریف کے تصور کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارتی اورکاروباری تعلقات میں مزیداضافے کا خواہشمند ہے۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات کے سفیرحمادعبیدابراہیم سالم الزابی سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران ملکی معیشت میں بہتری لانے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت پرزوردیا۔وزیراطلاعات نے کہاکہ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ ورثے اور کثیرجہتی تعاون کی بنیاد پرمضبوط تعلقات قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام متحدہ عرب امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
متحدہ عرب امارات کے سفیر نے بشام میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی قیادت کے وژن کے مطابق ہم باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے