پاکستان مختلف عقائد اور ثقافتوں کا خوبصورت امتزاج ہے،وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان مختلف عقائد اور ثقافتوں کا ایک خوبصورت امتزاج ہے۔
بیساکھی کے رنگ اس خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ بیساکھی کے رنگا رنگ تہوار کے موقع پر دنیا بھر اور پاکستان میں مقیم سکھ برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بیساکھی پیار ،محبت اورخوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔
