شمالی وزیرستان،دراندازی کی کوشش ناکام،7دہشت گرد مارے گئے
پاک فوج نے پاک افغان بارڈر پر7 دہشت گردوں کی گروپ کی صورت میں پاکستانی سرحد میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔
فائرنگ کے تبادلے میں7 دہشت گرد مارے گئے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود بر آمد ہوا۔
