دورۂ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

0

دورۂ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان ۔ بابر اعظم قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
کھلاڑیوں میں محمدرضوان،فخرزمان ،اعظم خان،شاہین آفریدی،ابراراحمد،حارث رؤف،حسن علی،محمد عامر،نسیم شاہ،سلمان علی آغا ،افتخاراحمد،عماد وسیم شامل ہیں۔
محمدعرفان خان،صائم ایوب،محمدعباس آفریدی ،شاداب خان،عثمان خان سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب۔اسامہ میر،زمان خان کو ڈراپ کیاگیا۔
پاکستانی ٹیم 10، 12، اور 14مئی کو آئرلینڈ کے خلاف ڈبلن میں میچز کھیلے گی جبکہ انگلینڈ کے خلاف میچز 22، 25، 28 اور 30مئی کو کھیلے جائیں گے۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے