ہماری توجہ ورلڈ کپ جیتنے پر مرکوز ہے،بابر اعظم
قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے کھلاڑی پرعزم ہیں۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہماری ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور ہم سب کی توجہ ورلڈ کپ جیتنے پر مرکوز ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کمبی نیشن اچھا ہے، ٹاپ آرڈر میں محمد رضوان ، صائم ایوب او ر فخر زمان ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور کارکردگی دکھانے کا کہا ہے۔
