قومی اسمبلی اور پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس کل ہوگا
صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر چار بجے پارلیمنٹ ہاس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔
ایوان میں قانون سازی کے معاملات کے علاوہ قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دریں اثنا قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے جس میں ایوان زیریں کے اجلاس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک اور آئندہ بجٹ پر بحث ہوگی۔
