پاکستان معاشی ترقی کے اہداف ضرور حاصل کرے گا،ڈار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی عالمی دنیا میں تنہائی کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، پاکستان کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستان معاشی ترقی کے اہداف ضرور حاصل کرے گا۔
نجی میڈیکل کالج کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے سے متعلق اقدامات کررہی ہے، تعلیم کے شعبے میں بھی وزیراعظم شہباز شریف کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈاکٹرز کا مریض کے ساتھ دوستانہ رویہ بہت ضروری ہے، ایک انسان کو بچانا تمام انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے، ینگ ڈاکٹرز معاشرے میں کلیدی کردار ادا کریں۔
