اوورسیز پاکستانیوں کو ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم

0

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر کا نوٹس لتے ہوئے، ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کو نارمل پاسپورٹ 30 روز میں جاری کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے اس پاسپورٹ پالیسی کا اطلاق دنیا بھر میں موجود تمام پاکستانی مشنز پر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے