پاکستان 26-2025 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب

نیویارک ( ذیشان شمسی ) پاکستان کو دو سال کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کا غیر مستقل رکن منتخب کر لیا گیا ہے جس کا آغاز یکم جنوری 2025 سے ہوگا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والے انتخابات میں پاکستان کو 185 ووٹوں میں سے 182 ووٹ ملے۔ اس موقع پر سفیر منیر اکرم نے کامیاب مہم کے انعقاد میں تعاون اور رہنمائی پر وزیراعظم، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، وزارت خارجہ اور پاکستانی مشن کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔سفیر منیر اکرم نے اسے اہم اور بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا ،،